ویرات کوہلی نے کیچ پکڑ کر جو کیا وہ صرف ’کرکٹ‘ نہیں تھی،آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ

جمعرات 28 جنوری 2016 19:07

ویرات کوہلی نے کیچ پکڑ کر جو کیا وہ صرف ’کرکٹ‘ نہیں تھی،آسٹریلوی کپتان ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ان کے آؤٹ ہونے پر ویرات کوہلی کا رویہ ’’کرکٹ‘‘ نہیں تھا بلکہ اس سے زیادہ تھا، کسی کو بھی آؤٹ کرنے پر ایسا نہیں ہونا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے کہا کہ ’’ میں نہیں سمجھتا کہ کسی کے آؤٹ ہونے پر آپ کو اس طرح کی حرکتیں کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

فیلڈنگ کے دوران آپ تھوڑا بہت مذاق تو کر سکتے ہیں لیکن جب کوئی آؤٹ ہو تو آپ کو ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہئے جیسا ویرات کوہلی نے کیا، وہ بہت جذباتی ہو گئے تھے، کیا ایسا نہیں تھا‘‘۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 37 رنز سے شکست دی تھی اور ویرات کوہلی نے 21 کے انفرادی سکور پر سٹیو سمتھ کا کیچ پکڑا تھا جس نے میچ کا پانسا ہی پلٹ دیا تھا۔ ویرات کوہلی نے کیچ پکڑنے پر انتہائی جارحانہ انداز میں سٹیو سمتھ کو اشارے کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :