صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت مقامی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس
سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ کی ترغیب دینے کیلئے ضروری اہم متعلقہ شعبوں میں مقامی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کریں‘ عائشہ غوث پاشا
جمعرات 28 جنوری 2016 19:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت پنجاب سول سیکرٹریٹ میں مقامی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے کہا کہ پنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کے بعد ترکی اور چائنا سمیت اندرونی وبیرونی سرمایہ کار پاکستان میں زراعت،توانائی،انفراسٹرکچر اور سکلز ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔
اس حوالے سے پنجاب میں زراعت کا شعبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ کی ترغیب دینے کے لئے ضروری اہم متعلقہ شعبوں میں مقامی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی کو ان شعبوں سے آگاہ کریں۔جہاں سرمایہ کاری کے ذریعے سے کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے محکموں کو پابند کیا کہ وہ متوقع پاک چائنا راہداری کے تناظر میں ٹھوس منصوبے ترتیب دیں اور ان کے لئے باقاعدہ فریم ورک تیار کریں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز نے بتایا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ دستخط شدہ ایم او یوز کے تناظر میں پنجاب سرمایہ کاری کے راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لے گی اور متعلقہ محکمے ان مسائل کے حل کے لئے اپنی تجاویز پیش کریں گے ۔اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک اور لاہور چیمبر ا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے اپنی تجاویز جمع کروا دیں ہیں۔انہوں نے دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھی جلد از جلد کمیٹی کو اپنی رپورٹس جمع کروائیں۔اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سکلز ڈویلپمنٹ،لیبر،آئی ٹی بورڈ اور اربن یونٹ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.