پنجاب کے تمام محکمے آپس میں باہمی اشتراک سے آبادی پر قابو پانے میں اپنا کردارادا کررہے ہیں‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

حکومت پنجاب اچھی کارکردگی دکھانے والی این جی اوز کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے‘ صوبائی وزیر بہبو د آبادی کا انڈونیشیا میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب‘ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر پرویز امتیاز ،ڈاکٹر فوزیہ اسد اور ڈاکٹر زینوبیہ ظفر کی شرکت

جمعرات 28 جنوری 2016 19:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر برائے بہبو دآبادی و تحفظ ماحولیات پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ صو بہ بھر میں بعد از زچگی (پوسٹمارٹم فیملی پلاننگ ) کے لئے حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے ، پنجاب کے تمام ڈویژنز میں پہلے ہی سے عوام کو پوسٹمارٹم فیملی پلاننگ کی سہولت فراہم کی گئی ہیں جہاں بچے کی ڈلیوری کے وقت فیملی پلاننگ اور صحتمند طرززندگی کے حوالے سے والدین کی کونسلنگ کی جا رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔کانفرنس میں 150ممالک کے پانچ ہزار مندوبین کے علاوہ ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر پرویز امتیاز ،جونیئر ڈاکٹر فوزیہ اسد اور ڈاکٹر زینوبیہ ظفر نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بہبود آبادی اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ہے کہ بعد از زچگی ہی وہ نازک وقت ہوتا ہے جس وقت والدین کو کونسلنگ کے ذریعے فیملی پلاننگ اور بچوں میں مناسب وقفے کے بارے میں تربیت اور طبی سہولیات بھی بر وقت فراہم کی جاتی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے تمام محکمے ایک دوسرے کے اشتراک سے آبادی پر قابو پانے میں اپنا اپنا کردارادا کر رہے ہیں ۔مزید براں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب اس ضمن میں اچھی کارکردگی دکھانے والی این جی اوز کی حوصلہ افزائی بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :