میاں عامرمحمود،شہزادہ سلطان اورخواجہ احمدحسان کے ساتھ اظہارتعزیت

ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران مرحومین کے بلندی درجات کیلئے دعاگوہیں

جمعرات 28 جنوری 2016 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور محمدفاروق چوہان،آصف چٹھہ،تنویرخان ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدور پنجاب حاجی شیخ آصف،مہرمحمدسلیم ،شیخ طلال امجد،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرمنڈی بہاؤالدین مرزاخالد محمود،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ، ،صدر قصور میاں اویس علی،صدر شیخوپورہ عمران حیدر ،صدرٹیکسلاسردارمنیراختر اورصدرنواب شاہ عابدطور نے لاہورکے سابق ناظم میاں عامرمحمود کے والد میاں ظہورالحق،اے آئی جی ٹریننگ پولیس پنجاب اورسابق ڈی پی اوننکانہ شہزادہ سلطان کی والدہ اور خواجہ احمدحسان کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ان سے الگ الگ تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

میاں عامرمحمود،شہزادہ سلطان اورخواجہ احمدحسان کے نام الگ الگ پیغام میں رہنماؤں نے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔رہنماؤں نے میاں عامرمحمودکے والدمیاں ظہورالحق ،شہزادہ سلطان کی والدہ اورخواجہ احمدحسان کی والدہ کے بلندی درجات،ان کی بخشش اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔