کھجور کا استعمال امراض قلب اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے‘حکیم رفیق احمد صابر

جمعرات 28 جنوری 2016 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء)گرم تر مزاج کی حامل کھجور کا استعمال انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہے ۔رمضان المبارک میں اس کا استعمال کثرت سے کیا جا تا ہے۔ کھجور بلڈ پریشر اور امراض قلب کے بچاؤ کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ کھجور تازہ خون پیدا کرکے قوت اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے اور اعصابی کمزوری ، کام کی زیادتی سے پیدا شدہ تھکاوٹ ، کمر درد ، پٹھوں کا درد ، پٹھوں کا کھچاؤ ، ہاتھ پاؤں سن ہونے اور دیگر بلغمی امراض کیلئے مفید غذاء ہے ۔

عجوہ کھجور قوت مدافعت پیدا کرکے جسم کو بیماریوں سے نجات دلاتی ہے ، کولیسٹرول کو کم کرکے دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارحکیم رفیق احمد صابر، حکیم محمد افضل میو،حکیم عبدالرزاق ربانی،حکیم محمداکرم مغل،حکیم غلام رسول کیف،حکیم زاہد غزالی،حکیم بلال تبسم،حکیم نذیر احمد ملک،حکیم شوکت علی سندھو،حکیم شبیر احمد ملک،ڈاکٹر ذوالفقار علی سندھو،ڈاکٹر عبدالغفار رندھاوا،ڈاکٹر امیر علی بھٹی اور فہیم احمد ملک نے علاج بالغذا کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام کھجور کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ تحقیقی نششت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انوں نے کہا کہ جدید ایلو پیتھک سائنس میں کھجور کو ایک بہترین غذائی پھل قرار دیا گیا ہے ۔ نبی کریمؐ کھجور کو شوق اور رغبت سے تناول فرمایا کرتے تھے ۔ جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھجور گلوکوز اور فرکٹوز کی شکل میں قدرتی شکر پیدا کرتی ہے جو فوراََ جزو بدن بن جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھجور کے 100 گرام خوردنی حصے میں 15.3 فیصد پانی ، پروٹین 2.5فیصد چکنائی 0.4 فیصد معدنی اجزاء 2.1 فیصد ریشے ، 3.9 فیصد اور کاربو ہائیڈریٹس 75.8 فیصد پائے جاتے ہیں۔

کجھور کے معدنی اور حیاتی اجزاء میں 120ملی گرام کیلشیم 50ملی گرام فاسفورس 7.3 ملی گرام فولاد ، 3 ملی گرام وٹامن C اور تھوڑی سی مقدار میں وٹامن B کمپلیکس کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ کھجور کی 100 گرام مقدار میں 315 کیلوریز ہوتی ہیں جو صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ایک انسان کیلئے روز مرہ کی معقول غذاء ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ، انگلینڈ اور جرمنی میں کھجور سے تیار کردہ جام اور مشروبات روز مرہ کی خوراک میں شامل ہو چکے ہیں ۔

یہ ترقی یافتہ ممالک میں اسی طرح مقبول ہے جس طرح سعودی عرب اور ایران میں اسے پذیرائی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھجور کا شمار خشک اور تازہ پھلوں میں ہوتا ہے۔ درخت پر پکی ہوئی کھجور بے حد لذیز ہوتی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ صابر ہربل لیبارٹریز کا تیار کردہ کھجور ہربل ٹانک قدرتی قوت مدافعت پیدا کر کے جسم کو بیماریوں سے نجات دلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔