لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے حاصل کی جانے والی جائیدادوں کے مالکان کومارکیٹ ریٹ سے بھی بہتر معقول معاوضہ دیا جائے گا:خواجہ احمد حسان
میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 20:38
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر خواجہ احمدحسان نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے حاصل کی جانے والی جائیدادوں کے مالکان کومارکیٹ ریٹ سے بھی بہتر معقول معاوضہ دیا جائے گا -معاوضے کی ادائیگی کا کام دو روز میں شروع کیا جا رہا ہے ‘ اس مقصد کے لئے جین مندر‘ انجینئرنگ یونیورسٹی اور ٹھوکر نیاز بیگ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے - مالکان کی طرف سے اپنی جائید ادوں کی ملکیتی دستاویزات مہیا کرنے پر انہیں بلا تاخیر معاوضہ ادا کیا جائے گا- جائیدادوں کی قیمت کے علاوہ ان افراد کو تعمیر شدہ سٹرکچر کا معاوضہ ‘نقل مکانی کا الا ﺅنس معاوضہ اور کاروبار کے نقصان کا زر تلافی بھی دیا جائے گا اور اس طرح انہیں معقول رقم حاصل ہو گی جس سے وہ بہتر متبادل کاروبار یا رہائش کاانتظام کر سکیں گے -وہ گزشتہ روز سمن آباد اور ملتان روڈ کے تاجروں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے - انہوں نے اس موقع پر ملتان روڈ کے تاجروں کے مسائل حل کے لئے سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں نعمان کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنج لائن مظہر خان ا ور مقامی بلدیاتی نمائندے بھی شامل ہوں گے-خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ جائیدادوں کے ملکیتی ثبوت نہ رکھنے والے افراد کی دستاویزات کی تصدیق کے بعدانہیں بھی معاوضہ ادا کر دیا جائے گا ‘ اس مقصد کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر بورڈآف ریونیو میں ان دستاویزات کی تصدیق کے لئے ہرہفتے دو مرتبہ خصوصی اجلاس منعقد کئے جائیں گے- ان کے سٹرکچر کا معاوضہ فوری طور پر ادا کیا جائے گا جبکہ زمین کا معاوضہ دستاویزات کی بورڈ آف ریونیو سے تصدیق کے بعد بلا تاخیر ادا کر دیا جائے گا -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.