وزیر داخلہ نے قوم کو اپنی حکومت کا اصل چہرہ دکھایا، اپوزیشن کے ساتھ مک مکا اور سکول بند کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کا شرمناک جھوٹ بھی بے نقاب کر دیا:پاکستان عوامی تحریک
میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 20:46
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے قوم کو اپنی حکومت کا اصل چہرہ دکھایا، اپوزیشن کے ساتھ مک مکا اور سکول بند کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کا شرمناک جھوٹ بھی بے نقاب کر دیا، قوم جاننا چاہتی ہے دھرنے کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے والے کیا قیمت وصول کررہے ہیں؟سرکاری سکول بند کر کے دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی گئی۔
ملک میں جو تھوڑا بہت امن نظر آتا ہے وہ آپریشن ضرب عضب اور فوج کی بندوق کا مرہون منت ہے۔ جس حکومت کو کام کا ایک آئی جی نہیں مل رہا اس سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلام آباد سے آئے ہوئے تنظیمی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
مرکزی چیف آرگنائزر نے کہا کہ مک مکا کی سیاست اور باریوں کے نظام نے جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت کو جنم دیا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے دوران جتنے بھی حقائق بیان کیے تھے آج ایوانوں کے اندر سے اس کی تصدیق ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں بے گناہوں کا خون بہانے والے حکمران دہشتگردوں کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں، سکول بند کرنا دہشتگردوں کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔
تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردی کی آڑ لے کر پنجاب حکومت کا سکول بند کرنے سے متعلق جھوٹ صوبہ کے 10 کروڑ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی نالائقی اور بے حسی کی وجہ سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ایمرجنسی لگانے کی بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دولت اورنج لائن یا میٹرو بسوں کی دیواریں اونچی کرنے کی بجائے سکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور سکیورٹی گارڈ مہیا کرنے پر خرچ کی جائے۔قومی ایکشن پلان پر دستخط کرنے والے اسے سبوتاژ کرنے کیلئے فرینڈلی فائر میں مصروف ہیں اور قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.