مصر، ایف سولہ لڑاکا طیارہ فوجی مشقو ں کے دوران گر کر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک

جمعرات 28 جنوری 2016 20:48

مصر، ایف سولہ لڑاکا طیارہ فوجی مشقو ں کے دوران گر کر تباہ ، دو پائلٹ ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) مصر کا لڑاکا ایف سولہ طیارہ فوجی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مقام پر ہونیوالی فوجی مشقوں کے دوران ایف سولہ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگئے طیارہ گرنے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہوسکا

متعلقہ عنوان :