زاہد خان کی تعلیمی اداروں کی بندش کی شدید مخالفت
اے پی ایس سکول، باچا خان یونیورسٹی کے شہید طلباء اور زخمیوں کے لواحقین کا جوڈیشل کمیشن قیام کا مطالبہ فوری تسلیم کیا جائے ،بیان
جمعرات 28 جنوری 2016 20:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے اپنے بیان میں تعلیمی اداروں کی بندش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی نے اپنی حکومت میں علم دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اب بھی ان کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔ اے این پی کی حکومت میں سکولوں کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔
سول آرمڈ فورسز اور سیاسی قیادت کی قربانیاں دے کر تعلیمی درسگاہوں کو بند نہیں ہونے دیا گیا حکومت نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں کو بند کر کے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔اے پی ایس سکول، باچا خان یونیورسٹی کے شہید طلباء اور زخمیوں کے لواحقین کا جوڈیشل کمیشن قیام کا مطالبہ فوری تسلیم کیا جائے ۔(جاری ہے)
حکومت تعلیمی اداروں کو بند کرکے بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے علم دشمنوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والے یاد رکھیں کہ دہشت گردوں کے خاتمے کی بجائے مقابلہ نہ کرنے والے عوام کی نظروں سے گر چکے ہیں ۔
اور عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔زاہد خان نے صوبائی حکومت خیبر پختوخوا کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو جرمانے کیلئے نوٹس بھجوانے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی حفاظت صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جانا چاہیے نہ کہ قابل احترام اساتذہ اکرام کو نوٹس بھجوائے جائیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.