نوواک جوکوچ ، سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 28 جنوری 2016 21:00

نوواک جوکوچ ، سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکوچ اور ویمنز کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔دفاعی چمپیئن نوکوواک جوکووچ نے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو 6-1، 6-2. 3-6 اور 6-3 سے شکست دے کر چھٹی دفعہ آسٹریلین اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

جوکووچ اس سے قبل 5 دفعہ آسٹریلین اوپن کے فاتح رہے ہیں ہیں، انھوں نے پہلی دفعہ 2008 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد 2011 سے 2013 تک مسلسل 3 دفعہ چیمپیئن رہے جبکہ 2015 میں 5 ویں دفعہ فتح سمیٹی تھی۔مینز سنگلز کا دوسرا سیمی فائنل 29 جنوری کو کینیڈا کے میلوس راوٴنک اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چمپیئن امریکی اسٹار کھلاڑی سرینا ولیمز نے 26 ویں گرینڈ سلیم جبکہ 7 ویں دفعہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سرینا نے ٹورنامنٹ کی 4 سیڈڈ پولینڈ کی آگنیسزکا راڈونسکا کو 64 منٹ کے مقابلے میں آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹ میں 6-0 اور 6-4 سے شکست دے دی۔سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ "میں ایک اور فائنل میں پہنچنے پر بہت پرجوش ہوں، میں سمجھتی تھی کہ میں اچھا کھیل سکتی ہوں اور میں یقین نہیں کرسکتی کہ میں فائنل میں پہنچ گئی ہوں"۔

سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 6 دفعہ اپنے نام کرچکی ہیں، انھوں نے 2003، 2005، ،2007، 2009، 2010 اور 2015 میں ٹائٹل میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔ویمنز سنگلز کے دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو اسٹریٹ سیٹ میں 7-5 اور 6-2 سے شکست دی۔سرینا ولیمز اور اینجلیق کربر کے درمیان ویمنز سنگلز کا فائنل 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں برطانیہ کے جمی مرے اور برازیل کے برونوسوریس کی جوڑی نے لوکاس پوئلی اور اینڈریان مانرینو پر مشتمل فرنچ جوڑی کو 6-3 اور6-1 سے باآسانی شکست سے دوچار کیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :