Live Updates

انٹر اپارٹی انتخابات کی کامیابی کیلئے کارکنوں کو اپناانفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ‘مسرت چیمہ

ملک بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے ،حکمران نبرد آزما ہونے کی بجائے غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں‘ رہنما تحریک انصاف

جمعرات 28 جنوری 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران صرف خود نمائی کے منصوبوں پرتوجہ دینے کی بجائے صحت، تعلیم سمیت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی توجہ دیں،ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی ایک سال کی رپورٹ پر بغلیں بجانے والے گزشتہ سالوں کی اپنی کرپشن بارے جواب دینا پسند کریں گے ؟۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر خواتین کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا جس میں ممبر سازی مہم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کی طرف سے ممبر سازی کے مراحل کو سہل بنانے کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ انٹر اپارٹی انتخابات ایک مشکل مرحلہ ہے اور اس کی کامیابی کے لئے تمام کارکنوں کو اپناانفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جبکہ حکمران جماعت ان سے نبرد آزما ہونے کی بجائے غیر سنجیدگی دکھا رہی ہے ۔حکومت عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی بجائے اپنی ترجیحات تبدیل کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن میں کن وجوہات کی بناء پر کمی آئی ہے اس سے سب آگاہ ہیں ۔ کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض موجودہ حکمران ایک سال کی رپورٹ پر بغلیں تو بجا رہے ہیں لیکن عوام ان سے گزشتہ سالوں کی کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :