6وارڈنز کو مالی امدادجبکہ اچھی کارکردگی پر سٹی ٹریفک پولیس کرکٹ ٹیم میں انعامات،سرٹیفکیٹس تقسیم

دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے ،انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کمی نہیں رکھی جائے گی،طیب حفیظ چیمہ

جمعرات 28 جنوری 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے اور انکی حوصلہ افزائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا ئے گی ۔انہوں نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے 6ٹریفک وارڈنز،لیڈی ٹریفک وارڈن اور اہلکاروں کومالی امداد کے چیک ، جبکہ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی کرکٹ ٹیم سے دوستانہ میچ جیتنے پر ٹریفک پولیس لاہور کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں بھی نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کےئے۔

طیب حفیظ چیمہ نے سی ٹی او آفس میں تقریب کے دوران کہا کہ محنت ،لگن اور دیانتداری سے ڈیوٹی کرنے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے وارڈنز اور اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر اداکریں تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی بھی ان سے راضی ہوں ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے ٹریفک وارڈنز شاہد اقبال ،محسن عمر،لیڈی وارڈن زاہدہ رحمت ،کانسٹیبل ذوالفقار ،خالد اور خالد پرویز کو مالی امداد کے چیک تقسیم کےئے ،جبکہ گذشتہ دنوں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی کرکٹ ٹیم سے شاندار کامیابی حاصل کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کرکٹ ٹیم کے 16کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کرکے ٹریفک وارڈنز اپنے فرائض میں بھی ذیادہ دلچسپی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ محنت سے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کا سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :