وزیرمملکت کیڈ کا پمزہسپتال کااچانک دورہ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈائریکٹراوردوڈپٹی ڈائریکٹر کو شوکازنوٹس، 3 انچارج نرسیں معطل کردیں

جمعرات 28 جنوری 2016 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء)وزیرمملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن(کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمزہسپتال کی او۔پی۔ڈی اورایمرجنسی کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت نے صفائی کے ناقص انتظامات،غیرمعیاری ادویات کی کمی اوراستعمال شدہ سرنجوں کی تلفی کے نظام کوچیک کیا۔صفائی کے ناقص انتظامات اورسرنجوں کو نہ تلف کرنے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیااورذمے دار ایک ڈائریکٹراوردوڈپٹی ڈائریکٹر کو شوکازنوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات تین انچارج نرسوں کو معطل کردیا