وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کے لئے ہیلتھ سٹریٹجی کے اہم خدو خال کا جائزہ لیا گیا
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
جمعرات 28 جنوری 2016 21:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری کے لئے ہیلتھ سٹریٹجی کے اہم خدو خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سٹریٹجی پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم ترین جزو ہے اورصحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ سٹرٹیجی پر عملدرآمد کر کے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ساتھ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرور ت ہے۔ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔(جاری ہے)
ایمونائزیشن کے لئے محکمہ صحت نے اچھا کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ایمونائزیشن کے عمل کو جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی حکمت عملی کے اہداف کے حصول میں ہیلتھ سٹرٹیجی کے تحت مقررکئے جانے والے ٹارگٹ کا حصول انتہائی ضروری ہے۔
عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہ کبھی پہلے آنے دی اور نہ آئندہ آنے دوں گا لیکن محکمہ صحت کو اپنے تعین کردہ اہداف کے حصول کے لئے عزم اور بہترین مینجمنٹ کے ساتھ کام کرنا ہو گا تا کہ صوبے کے عوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ہیلتھ سٹریٹیجی پر عملدرآمد کے حوالے سے تین ہفتے کے بعد حتمی سفارشات پیش کی جائیں-وزیر اعلی نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن پر پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کو شاباش دی ۔ سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری صحت نے ہیلتھ سٹریٹجی کے اہم خدوخال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی، پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے محمد کاشف ،چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، متعلقہ سیکرٹریز، طبی ماہرین اور ماہرین اقصادیات نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات کمشنر آف راولپنڈی جبکہ ایم پی اے مخدوم ہاشم جوان بخت ڈی سی اوآفس رحیم یارخان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.