پولیس چھاپے، قید وبند اہل سنت کو تحفظ ناموس رسالت سے نہیں ہٹاسکتیں، پیر اعجاز ہاشمی
حکومت، عدلیہ فیصلے پر نظر ثانی کرے، ممتاز قادری کو بچانے کے لئے آخری حدتک جائیں گے، مرکزی صدر جے یو پی
جمعرات 28 جنوری 2016 21:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے اہل سنت علما کرام اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ظالمانہ حکومتی اقدامات اور قید وبند کی صعوبتیں اہل سنت کو تحفظ ناموس رسالت کے عظیم مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت غازی ممتاز حسین قادری کے مسئلے میں خواہ مخواہ فریق بن کر اپنے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔
ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اورنظام مصطفی کا نفاذ جمعیت علما پاکستان کے بنیادی مقاصد میں سے ہے۔ حکومت نے ممتاز قادری کے کیس کو اپنے لئے مشکل بنادیا ہے، حالانکہ یہ مقدمہ بنتا ہی نہیں اور پیپلز پارٹی نے بھی سلمان تاثیر کے قتل کیس کی پیر وی نہیں کی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس دینیہ پر پولیس کے چھاپوں نے چنگیز خان کی ظالمانہ حکومت کی یاد تازہ کردی ہے۔
پیر اعجا ز ہاشمی نے واضح کیا کہ اہل سنت تنظیمیں ممتاز قادری کی پشت پر کھڑی ہیں۔ حکومت جو کچھ بھی کرلے، عاشق رسول کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت اور عدلیہ بھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔ ممتاز قادری کو بچانے کے لئے آخری حدتک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ بھی قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے دے جنہیں عوام بھی قبول کرسکیں۔مگر لگتا ہے کہ حکومت خواہ مخواہ اپنے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے، ملک پہلے ہی بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہے۔آئے روز مال روڈ احتجاج کے باعث بند رہتی ہے۔ مگر حکمران ہیں کہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.