لاہور ہائی کورٹ کے روبرو بچوں کے پیار نے ماں باپ کو مصالحت کرنے پر مجبور کردیا
بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون اور اسکے شوہر نے اختلافات بھلاکر مصالحت کرلی
جمعرات 28 جنوری 2016 21:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ کے روبرو بچوں کے پیار نے ماں باپ کو مصالحت کرنے پر مجبور کردیا،بچوں کی حوالگی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون اور اسکے شوہر نے اختلافات بھلاکر مصالحت کرلی ۔
(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ کے روبرو فرزانہ بی بی نے کمسن بچوں کی حوالگی کے لئے درخواست دائر کی خاتون کا موقف تھا اس کے شوہر نے دونوں کمسن بچے چھین کر اسے گھر سے نکال دیا،اس نے بچوں سے ملنے کی کوشش کی لیکن ملاقات تک نہ کروائی گئی عدالتی حکم پر ایس ایچ او ہنجروال نے دونوں بچوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا ۔
عدالت نے بچے ماں کی تحویل میں دیتے ہوئے انہیں 11بجے تک مہلت دی کے وہ آپس میں مصالحت کرلیں ورنہ عدالت فیصلہ کریگی۔وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو فرزانہ بی بی اور اس کے شوہر ارشد نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے بچوں کی خاطر آپس میں مصالحت کرلی ہے اور اب وہ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے بچوں کو اپنے ماں باپ کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.