وزیر اعظم آئندہ دو تین روز میں چوہدری نثار اورپیپلز پارٹی کے درمیان تلخی کو ختم کرا دیں گے، نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کادعویٰ ،نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں وزیر داخلہ کا کھل کر دفاع کرنے سے گریز،چوہدری نثار کی بیماری پرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے،وزیرداخلہ بہتر انداز میں وزارت کے معاملات چلارہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری

جمعرات 28 جنوری 2016 23:51

وزیر اعظم آئندہ دو تین روز میں چوہدری نثار اورپیپلز پارٹی کے درمیان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28جنوری۔2016ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو تین روز میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھنے والی حالیہ تلخی کو ختم کرا دیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ دو تین روز کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات کرکے اعتماد میں لیں گے اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان حالیہ تلخی کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے ۔

انٹرویو کے دوران نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کھل کر دفاع کرنے سے گریز کرتے رہے۔ تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بھرپور دفاع کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ اپنی وزارت کے معاملات کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں اور ان کا رکردگی سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی بیماری کو ایشو بنا کر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے ۔