مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج میں اضافہ پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، بھارت کا17بٹالین بھیجنے کا اعلان عالمی برادری کے لئے بڑا چیلنج ہے ، پاکستان کی جانب سے بھارت سے دوستی بڑھانے پرکشمیریوں میں مایوسی پھیلتی ہے،حریت رہنما سید علی گیلانی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 28 جنوری 2016 23:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28جنوری۔2016ء) حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے فوج کی تعداد میں اضافہ پاکستان کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، بھارت کی جانب سے کشمیر میں مزید 17بٹالین عالمی برادری کے لئے بڑا چیلنج ہے ، پاکستان کی جانب سے بھارت سے دوستی بڑھانے پرکشمیریوں میں مایوسی پھیلتی ہے وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی مزید 17 بٹالین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کوبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی باتوں اور مسکراہٹوں پر نہیں جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ دوستی بڑھانے سے کشمیریوں میں مایوسی پھیلتی ہے۔