Live Updates

عمران خان نوجوان فاسٹ باؤلرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کرینگے

جمعہ 29 جنوری 2016 11:16

عمران خان نوجوان فاسٹ باؤلرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کرینگے

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) سیاست کے میدان میں ٹف اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کرکٹ کے میدان میں بھی اتر آئی ، پی ٹی آئی پی سی بی کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے بہترین فاسٹ باؤلر تلاش کرے گی جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرے گا ، تحریک انصاف کے سربراہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی ہدایت پر لاہور سے فاسٹ باؤلرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز لاہور سے ہو گا اور پھر یہ سلسلہ گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد تک پھیلایا جائے گا جس میں 16 سے 25 سال تک کی عمر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں گے ۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنے والے پانچ بہترین باؤلرز کو سلیکٹ کر کے پی سی بی کو ریفر کیا جائے گا جنہیں سٹیٹ بینک کی جانب سے روزگار بھی ملے گا۔ اس سلسلے کا پہلا کیمپ 20 اور 21 فروری کو لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں لگے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :