زکا وائرس سے پورا براعظم امریکہ متاثرہونے کا خدشہ40لاکھ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں :عالمی ادارہ صحت
عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2016 11:17
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ممکنہ طور پر سنگین پیدائشی نقائص کا سبب بننے والا زکا وائرس جنوبی امریکی خطے میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے 40 لاکھ تک لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ مچھر سے پھیلنے والا یہ وائرس انسانوں کے لیے درمیانے درجے کے خطرے کے طور پر دیکھا گیا لیکن اب سے انسانی صحت کے لیے تشویشناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چان کا کہنا تھا کہ زکا وائرس 1947ء میں یوگنڈا میں دریافت ہوا تھا لیکن اس کے بعد یہ دنیا بھر میں پھیلا اور حالیہ برسوں میں اعصابی پیچدگیوں کا باعث بنا ہے۔اس وائرس سے متاثرہ ہزاروں خواتین نے انتہائی چھوٹے سر والے یا پھر معذور بچوں کو جنم دیا ہے۔(جاری ہے)
جنیوا میں ادارے کے ایک خصوصی اجلاس میں مارگریٹ نے بتایا کہ زکا وائرس جنوبی امریکہ میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انھوں نے اس ضمن میں پیر کو ماہرین کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ آج تک خطے کے 23 ملکوں اور علاقوں سے اس سے متاثرہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس خطرے کی سطح انتہائی تشویشناک ہے۔ادھر امریکہ میں صدر براک اوباما نے زکا وائرس کے علاج کے لیے طبی تجزیوں اور ویکیسن کو جلد از جلد تیار کرنے پر زور دیا ہے۔انھوں نے صحت سے متعلق سینیئر مشیروں کا اجلاس بلایا اور اس میں وائرس سے خطے کی اقتصادیات اور ترقی پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چان کا کہنا ہے کہ زکا وائرس اور پیچیدہ پیدائش کے مابین براہ راست کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا لیکن شبہ یہی ہے کہ یہ مسئلہ زکا وائرس کی وجہ سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.