لورالائی میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت سمیت6افراد کو اغواء کرلیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2016 11:18

لورالائی میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت سمیت6افراد کو اغواء کرلیا گیا

لورالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت سمیت6افرادلاپتا ہوگئے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹراوران کے سا تھیوں کی تلاش کی لیے کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زیارت سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک دعوت سے واپس جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب اللہ کو6 ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا ہے۔نامعلوم مسلح افراد نے سنجاوی کے قریب کنوبی کے مقام سے انھیں اغوا کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے لیویز کے ساتھ مل کرمغویوں کی بازیابی کی لیے اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :