کراچی میں بجلی کے بریک ڈاﺅن سے شہر کے 80 فیصد سے زائد علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم

دھابیجی، گھارو اور نارتھ ایسٹ کراچی کے پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی بند

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 11:26

کراچی میں بجلی کے بریک ڈاﺅن سے شہر کے 80 فیصد سے زائد علاقے بجلی کی فراہمی ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-آئی پی اے۔29 جنوری۔2016ء) کراچی میں بجلی کے بریک ڈاﺅن سے شہر کے 80 فیصد سے زائد علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں کراچی الیکٹرک کمپنی ترجمان کا کہنا ہے جامشورو کے قریب 500 کے وہ ہائی ایکسٹینشن ٹرپ کر گئی ہے۔ترجمان کے مطابق صبح پونے 6 بجے جامشورو کے قریب500 کلو واٹ کی ہائی ایکسٹینشن ٹرپ کر گئی جس کے باعث کراچی کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

2 گھنٹے سے زائد وقت گزرجانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی‘ متاثرہ ہائی ایکسٹینشن کی بحالی کا کام جاری ہے اور جلد کراچی میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔دوسری جانب دھابیجی، گھارو اور نارتھ ایسٹ کراچی کے پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی بند ہو گئی جبکہ دھابیجی کی پائپ لائن بھی پھٹ گئی۔واٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق بجلی کی معطلی سے دھابیجی ، گھارو اور نارتھ ایسٹ کراچی کے پمپنگ سٹیشن صبح ساڑھے پانچ بجے بند ہو گئے۔

بجلی کی اچانک معطلی سے دھابیجی کی ایک پائپ لائن پھٹ گئی ، بجلی کی معطلی سے شہر کو پانی کی فراہمی رک گئی ہے۔ادھرشہرمیں بجلی فراہمی معطل ہونے کے باعث سکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا -

متعلقہ عنوان :