کراچی،بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

جمعہ 29 جنوری 2016 11:44

کراچی،بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) کراچی میں بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ شہری لٹنے لگے لیکن پولیس کارروائی سے انکاری رہی۔ غربت سے تنگ افراد کو بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ سرگرم ہو گیا ۔ غریب افراد اپنے گھروں کے اثاثے بیچ کر ویزوں کے لیے فراڈ گروپ سے لٹنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ گروہ کی کارروائیوں سے بے خبر ہے اور کسی طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اسی طرح کا ایک کیس کراچی میں اس وقت سامنے آیا جب ایک شہری گل خان نامی نے الزام عائد کیا کہ اسے بیرون ملک ملازمت کا کہہ کر 6 لاکھ روپے بٹور لئے گئے۔ پولیس ملزموں کے خلاف کارروائی سے انکاری ہے۔ گھر کے برتن اور زیور بیچ کر رقم جمع کرنے والا در بدر ہو گیا کوئی پرسان حال نہیں۔

متعلقہ عنوان :