راشد لطیف کاوقار یونس ، کھلاڑیوں کے درمیان عدم تعاون کی خبروں پرسخت تشویش کا اظہار

جمعہ 29 جنوری 2016 11:46

راشد لطیف کاوقار یونس ، کھلاڑیوں کے درمیان عدم تعاون کی خبروں پرسخت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں کے درمیان عدم تعاون کی خبروں پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موثر اقدامات سے سب کو ملکر چلنا ہوتا ہے ‘ ہیڈ کوچ معاملے میں پیچھے رہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہاکہ کھلاڑی اور مینجمنٹ دونوں توقعات کا بوجھ نہیں سہہ پائے، پی سی بی وقار یونس سے مثبت نتائج کا تقاضا کررہا ہوگا جس پر انھوں نے اپنی بھڑاس پلیئرز پر نکال دی،موثر اقدامات سے سب کو لے کر چلنا اہم ہوتا ہے، ہیڈکوچ اس معاملے میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :