آئی سی سی کی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا کی سرزنش

جمعہ 29 جنوری 2016 11:46

آئی سی سی کی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر ہردیک پانڈیا ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر ہرڈیک پانڈیا کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں غصے پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی باؤلر پانڈیا نے آسٹریلوی بلے باز کرس لائن کو آؤٹ کرنے کے بعد غصے میں آ کر انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پانڈیا نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کر کے آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ہم نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے مستقبل میں انہیں غصے کو قابو میں رکھنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ اسی میچ کے دوران ویرات کوہلی نے بھی سمتھ کا کیچ لینے کے بعد انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا تاہم آئی سی سی نے ان کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :