جیف تھامسن اور وکٹ کیپر بلے باز ویلے گراؤٹ آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

جمعہ 29 جنوری 2016 11:47

جیف تھامسن اور وکٹ کیپر بلے باز ویلے گراؤٹ آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم ..

میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) سابق فاسٹ باؤلر جیف تھامسن اور وکٹ کیپر بلے باز ویلے گراؤٹ آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل ہو گئے۔ دونوں کرکٹرز ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بالترتیب 42 ویں اور 43 ویں پلیئرز بن گئے ہیں۔ دونوں کرکٹرز کو کرکٹ آسٹریلیا سالانہ ایوارڈز کی تقریب میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ تھامسن کا شمار دنیائے کرکٹ کے تیز ترین خطرناک باؤلرز میں ہوتا تھا اور انہوں نے 51 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

تھامسن کی طرح گراؤٹ کو بھی 51 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا اور انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 187 شکار کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے 1957ء سے 1966ء تک ملک کی نمائندگی کی اور تین برس بعد وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم کے چیئرمین ڈیوڈ کرو نے کہا کہ تھامسن اور گراؤٹ اپنے دور کے بہترین باؤلر اور وکٹ کیپر گزرے ہیں اسلئے ان کی ہال آف فیم میں شمولیت باعث فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :