انٹر بورڈ سپورٹس گالا15فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعہ 29 جنوری 2016 11:48

انٹر بورڈ سپورٹس گالا15فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام انٹر بورڈ سپورٹس گالا15 سے 22 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

بورڈ کی میڈیا ڈائریکٹر شازیہ اعجاز نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے 24 بورڈز کی ٹیموں نے تصدیق کر دی ہے اور ایونٹ میں ملک بھر سے تعلیمی بورڈز کے ہزاروں کھلاڑی شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ مرد اور خواتین کھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ہاکی، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔