ماسٹرز کرکٹ لیگ ، پہلے میچ میں جیمینی عریبیئنز کی لبرا لیجنڈز کو شکست

جمعہ 29 جنوری 2016 11:57

ماسٹرز کرکٹ لیگ ، پہلے میچ میں  جیمینی عریبیئنز کی لبرا لیجنڈز کو شکست

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) سابق کرکٹ ستاروں کی ماسٹرز کرکٹ لیگ کے پہلے میچ میں جیمینی عریبیئنز نے یکطرفہ مقابلے میں لبرا لیجنڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی ۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئے میچ میں لبرا لیجنڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور کمار سنگاکارا کے 86، رچرڈ لیوی کے 62 جبکہ بریڈ ہوج کے 46 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں جیمینی عریبیئنز 234 کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں کامیاب رہی ۔

(جاری ہے)

لبرا لیجنڈز کی جانب سے این بٹلر ، بریڈ ہوگ اور ٹین ڈسکاٹے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، جواب میں لیبرا لیجنڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 15 رنز کے مجموعی سکور پر کپتان جیک کیلس پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے انکی وکٹیں کرتی رہیں اور کوئی بلے باز مطلوبہ رن ریٹ کا مقابلہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا ۔ لیبرا لیجنڈز کی جانب سے ڈسکاٹے 53 ، سین ارون 22 اور امبروز 30 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ جیمینی عریبیئنز کی جانب سے کائل ملز ،رانا نوید الحسن اور مرلی دھرن 2،2 جبکہ کیمپ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ سنگاکارا کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ آج کیپریکورن کمانڈرز اور لیو لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :