بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان اداکاری کے میدان میں کود پڑی

جمعہ 29 جنوری 2016 12:18

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان اداکاری کے میدان میں کود پڑی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان نے اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ ہدایتکار ناگیش کنکور کی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ سنیدھی چوہان نے اپنی آواز کے جادو کی بدولت بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے گیت مداحوں میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں جب کہ ان کے گائے ہوئے گیتوں نے فلموں کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے تاہم اب گلوکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سنیدھی چوہان بالی ووڈ ہدایت کار ناگیش کنکور کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے پر جوش ہیں جب کہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کا شوق شروع سے ہی ہے اسی لیے اچھے کردار کی پیشکش کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فلم کے بارے میں زیادہ نہیں بتاسکتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :