آسٹریلین اوپن ٹینس میں ویمنز سنگلز کا فائنل امریکا کی سرینا ولیمز اور جرمنی کی انجلیک کربر کے درمیان کل کھیلا جائیگا

جمعہ 29 جنوری 2016 12:29

آسٹریلین اوپن ٹینس میں ویمنز سنگلز کا فائنل امریکا کی سرینا ولیمز اور ..

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں ویمنز سنگلز کا فائنل امریکا کی سرینا ولیمز اور جرمنی کی انجلیک کربر کے درمیان (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی انجلیک کربر نے انگلینڈکی کونٹاکو اسٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اورچھ، دو سے شکست دی تھی فائنل میں کربر کا مقابلہ ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز سے ہوگا جو پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔ سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 6 دفعہ اپنے نام کرچکی ہیں، انھوں نے 2003، 2005، ،2007، 2009، 2010 اور 2015 میں ٹائٹل میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔سرینا ولیمز اور اینجلیق کربر کے درمیان ویمنز سنگلز کا فائنل 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :