کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے نے انگلش کاؤنٹی ایسکس سے معاہدہ کرلیا

جمعہ 29 جنوری 2016 12:29

کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے نے انگلش کاؤنٹی ایسکس سے معاہدہ کرلیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) کیوی فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے نے انگلش کاؤنٹی ایسکس سے معاہدہ کرلیا، ایڈم ملنے نیٹ ویسٹ ٹرافی میں کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔انگلش کاؤنٹی کلب ایسکس نے نیوزی لینڈ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ملنے کاؤنٹی سیزن میں ہم وطن پلیئرز جسی رائیڈر اور میٹ کوئن کو جوائن کریں گے۔ معاہدے کے تحت ملنے کلب کی طرف سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کے سات میچز کھیلیں گے۔ ملنے نے معاہدے کے بعد کہا کہ ایسکس سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، کلب حکام کی توقعات پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کروں گا۔