رڈف میں والد اور ان کے بیٹے کے جنازے پر ٹی وی پر مبینہ طور پر پورنو گرافی دکھائے جانے کی تحقیقات شروع

آخری رسومات کے موقع پر خراج پیش کرنے کیلئے چار سکرینوں کا استعمال کیا گیا تھا ‘ لواحقین

جمعہ 29 جنوری 2016 12:31

رڈف میں والد اور ان کے بیٹے کے جنازے پر ٹی وی پر مبینہ طور پر پورنو گرافی ..

کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) کارڈف میں ایک والد اور ان کے بیٹے کے جنازے پر ٹی وی پر مبینہ طور پر پورنو گرافی دکھائے جانے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کارڈف میں تھورن ہل قبرستان میں 33 سالہ سائمن لوئس اور ان کے بیٹے کی آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔روو لائنل فینتھروپ کا کہنا ہے کہ اقعے نے سوگواروں کو شدید پریشان کیا ہے اور کارڈف کونسل نے خاندان والوں سے غیر مناسب مواد پر معافی مانگی ہے۔

لوئس اور ان کا بیٹا سال نو کی شام ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔میڈیا ویلز کے مطابق ایک گمنام سوگوار نے دعویٰ کیا کہ انتہائی فحش مواد ٹی وی پر دکھایا گیا ہے۔کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کونسل نے سوگوار خاندان سے تحریری طور پر معافی مانگی ہے اور فوری تحقیقات کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

روو فینتھروپ کا کہنا ہے کہ میں اجتماع یا دعاوٴوں کی کتاب کی جانب دیکھ رہا تھا۔

مجھے ایسا سنائی دیا جیسے شاپنگ سینٹر میں آوازیں ہوں لیکن میں انھیں دیکھ نہیں سکتا سائمن کے سسر اس واقعے سے انتہائی افسردہ ہوئے ہیں۔ وہ تیزی کے ساتھ آگے آئے اور انجینئر سے درخواست کی اسے بند کر دیں اسے بند کر دیں خوش قسمتی سے کچھ ہی سکینڈوں میں یہ بند ہو گیایہ وہ نہیں تھا جس کے بارے میں کسی نے کبھی تصور کیا ہوگا یا خواہش کی ہوگی۔ مجھے ممکنہ طور پر بہت ہمدردی ہے۔

آخری رسومات کے موقع پر خراج پیش کرنے کیلئے چار سکرینوں کا استعمال کیا گیا تھا اور کونسل کا کہنا ہے کہ جس سکرین پر فحش مواد دکھایا گیا وہ حال ہی میں نصب کی گئی تھی۔ترجمان کے مطابق ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس نئی سکرین پر جو کہ ایک سمارٹ ٹیلی وڑن ہے نے حادثاتی طور پر بلو توٹھ یا وائی فائی کے ذریعے آس پاس کی کسی نشریات کو دکھایاباقی تینوں سکرینیں جو کہ سمارٹ ٹی وی نہیں تھیں اس لیے وہ متاثر نہیں ہوئیں۔ ہم واضح طور پر جانتے ہیں کہ کسی بھی اہلکار کے لیے سکرینوں سے جڑے کمپیوٹروں پر کچھ بھی پلے کرنا یا ڈاوٴن لوڈ کرنا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :