برطانیہ سعودی عرب کو جاسوسی آلات فراہم کرے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 جنوری 2016 12:37

برطانیہ سعودی عرب کو جاسوسی آلات فراہم کرے گا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 جنوری۔2015ء) حکومت برطانیہ نے برطانوی فرموں کو بیرون ملک جاسوسی سے متعلق آلات فروخت کرنے کی اجازت دیدی ہے ، حکومت برطانیہ ان ملکوں کو ایسا کمپیوٹر پروگرام بھی دے گی جس سے لوگوں کے ذاتی فون سنے یا ٹیپ کئے جا سکتے ہیں اور جن سے الیکٹرونک پیغامات بھی پڑھے جا سکیں۔ذرائع کے مطابق ایسے آلات و پروگرام پانے والے ملکوں میں مصر اور سعودی عرب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے سعودی عرب کو جاسوسی آلات کی فراہمی شروع کردی ہے۔ کچھ روز پیشتر ہی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایک بار پھر سعودی عرب کو یہ سامان دیئے جانے پر حزب اختلاف کے اراکین کی تشویش کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ سعودی عرب کو ایسا سازوسامان دے کر ملکی، یورپی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔یاد رہے کہ کیمرون نے یمن کی جنگ میں برطانیہ کی شرکت کی نفی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :