یکم فروری سے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک کمی کا امکان
اوگرا نے قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی
جمعہ 29 جنوری 2016 12:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) یکم فروری سے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک کمی کا امکان ہے ، آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے ، قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم سے حتمی منظوری لینے کے بعد کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 7روپے 56پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 11روپے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 7روپے 36پیسے،ہائی اوکٹین 10روپے 15پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8روپے 17پیسے فی لیڑکم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری وزارت پٹرولیم منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی جس کے بعد وزیرخزانہ قیمتوں میں کمی کی وزیراعظم سے منظوری لیں گے اور یکم فروری سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.