قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ختم، شاہد آفرید ی سے مشاورت مکمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 جنوری 2016 12:48

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ختم، شاہد آفرید ی سے ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیاہے ۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے ٹیموں کی تشکیل کے لیے قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی سے فیڈ بیک لینا تھا ، ہیڈ کوچ وقار یونس اس وقت نیوزی کیخلاف ون ڈے سیریز میں مشغول ہیں اور سیریز سے فراغت کے بعد ا ن سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکواڈ ز کے لیے ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی ہے جس میں وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ، اوپنر شرجیل خان اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے نام بھی زیر غور آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :