گذشتہ پانچ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ
جمعہ 29 جنوری 2016 12:54
اسلام آباد ۔29 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جنوری۔2016ء) پانچ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق معاشی حالات میں بہتری کے باعث مقامی گاڑیوں کی مانگ میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ مالی سال 2016 ء 2015کے صرف پانچ ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 65 فیصد اضافے سے 75 ہزار 805 رہی ۔
(جاری ہے)
صرف نومبر میں گاڑیوں کی فروخت 15 ہزار 724 رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 343 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں ۔
عوام کی سے سب سے زیادہ دلچسپی 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں خریداری میں دیکھی گئی ۔ پانچ ماہ کے دوران 1300 سی سی کی 34 ہزار 694 فروخت ہوئیں جبکہ 800 سی سی کی 31 ہزار 473 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیاں عوام کے لئے کشش کا باعث نہ بن سکی ۔ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں 1000 سی سی کی صرف 9 ہزار 638 گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.