بالی ووڈ فلم” تیرا سرور ٹو“11مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 29 جنوری 2016 13:02

بالی ووڈ فلم” تیرا سرور ٹو“11مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء)محبوبہ مشکل میں پھنسی ہے اور ایسے میں اس کی زندگی میں پھیلی کانٹوں بھری چادر کو ہٹانے کا ارادہ کرچکا ہے ہیرو کہانی ہے بالی وڈ فلم” تیرا سرور ٹو“ کی جس کا ٹریلر کردیا گیا ہے -بالی ووڈ فلم” تیرا سرور ٹو“11مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ہمیش ریشمیا پھر ہیرو بن کر جلوہ گر ہورہے ہیں اس فلم میں فرح کریمی ہیروئن بنی ہیں جو ناکردہ جرم کی سزا بھگت رہی ہیں رہائی کا کوئی امکان نہیں دور دور تک ایسے میں کس طرح جیل کی چار دیواری سے نکالا جائے یہی پلان بن رہا ہے ۔ تیرا سرور میں نصیر الدین شاہ اور کبیر بیدی بھی آئیں گے۔