انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ‘ گلوکار شہزاد رائے

جمعہ 29 جنوری 2016 13:06

انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ‘ گلوکار شہزاد رائے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) معروف گلوکار شہزادرائے نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے ،ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ مخلوق خدا کی بھر پور خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں کیونکہ ایسی عبادت سے دل کو تسکین ملتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے لئے تو ساری دنیا جیتی ہے لیکن دوسروں کیلئے جینا کسی جہاد سے کم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

گلوکاری ایک مشکل کام ہے یہ ہرانسان کے بس کاکام نہیں ہے اگر خداخوبصورت آواز عطا ء کرتا ہے تو گلوکارکو چاہیے کہ اپنی آواز کو دوسروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے استعمال کرے ۔ شہزاد رائے نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ زیادہ تر گلوکار فلاحی کاموں سے دکھی اورنادار افراد کی خدمت کررہے ہیں جو قابل ستائش بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے گلوکار وں کی بنیادی تربیت کیلئے آرٹس کونسلوں ، سکولوں اورکالجوں میں میوزک کی کلاسز کا اجراء کیا جائے تاکہ نئے گلوکاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا جائے اور ان کی پروموشن کو ممکن بنایا جاسکے ۔