فلمسٹار شان فلم ”ارتھ ٹو“کی شوٹنگ میں مصروف

جمعہ 29 جنوری 2016 13:06

فلمسٹار شان فلم ”ارتھ ٹو“کی شوٹنگ میں مصروف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) فلمسٹار شان بالی ووڈ فلم ”ارتھ“کا سیکوئل فلم ”ارتھ ٹو “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تفصیلات کے مطابق فلم ”ارتھ ٹو“ بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم ”ارتھ“کا سیکوئل ہے جس کے ہدیتکار اور پروڈیوسر بھی اداکار شان خود ہی ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ عظمی حسن مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی رومانس اور میوزک کے گرد گھومتی ہے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی خوش آئند ہے اور ترقی کا یہ سفر جاری رہنا چاہئیے جبکہ اداکارہ عظمی حسن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے اسکرپٹس اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس اگر کمی ہے تو اس ٹیلنٹ کو استعمال کرنے کے لئے اچھے پلیٹ فارم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :