سلمان خان سب سے ذیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے

جمعہ 29 جنوری 2016 13:09

سلمان خان سب سے ذیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز میں کیا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فلم انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز کی لسٹ میں سر فہرست ہونے کے ساتھ ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں بھی سب سے آگے ہیں۔سلمان خان نے ٹیکس کی ادائیگی میں بولی ووڈ سٹار اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

2015ء کے مالی سال میں سلمان خان نے 20کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے جبکہ اکشے کمار16کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔انڈسٹری کے دیگر ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں میگا سٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنبیر کپورکے نام شامل ہیں۔ممبئی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعدادوشمار کی فہرست کے مطابق گزشتہ سال رنبیر کپور نے15کروڑ اور شاہ رخ خان نے ٹیکس کی مد میں 14کروڑ روپے جمع کرائے

متعلقہ عنوان :