کے پی کے حکومت پر چوہدری نثار کے موقف کی حمایت کرتا ہوں، چوہدری نثار کے کردار پر شک نہیں کیا جا سکتا۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جنوری 2016 13:18

کے پی کے حکومت پر چوہدری نثار کے موقف کی حمایت کرتا ہوں، چوہدری نثار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2016ء) : صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی خدشات پر کوئی ادارہ بند نہیں کرناچاہئیے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر کے پی کے حکومت نے دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔کے پی کے حکومت پر چوہدری نثار کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ہماری پارٹی کے اہم ترین اور سینئیر رہنماہیں ۔ چوہدری نثار سچے اور کھرے ہیں، ان کے کردار پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ جبکہ سید خورشید شاہ بھی معزز انسان ہیں۔ لیکن یوں معلوم ہوتا ہے کہ خورشید شاہ کو چوہدری نثار علی خان کے خلاف ورغلایا جا رہا ہے۔گذشتہ کل اپنی پریس کانفرنس میں خورشید شاہ نے کچھ باتیں اپنے منصب کے خلاف کیں۔