جسٹن بیبراور کنڈل جینرکی انتہائی مختصرلباس میں اشتھاری مہم کیلئے ماڈلنگ

جمعہ 29 جنوری 2016 13:19

جسٹن بیبراور کنڈل جینرکی انتہائی مختصرلباس میں اشتھاری مہم کیلئے ماڈلنگ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) معروف گلوکار جسٹن بیبر اور ماڈل کنڈل جینر کیلون کلینکی 2016ء کے موسم بہار کی نئی مہم کا حصہ بنیں گے۔ایس شوبز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان ستاروں کی جانب سے منگل کے روز موبائل فوٹو شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر کیلون کلین کے انڈر گامنٹس میں ملبوس ہو کر تصاویر شیئر کی گئیں۔

(جاری ہے)

پرستاروں کے گلوکار کے مختصر لباس میں ماڈلنگ پر تبصروں پہ جسٹن بیبر کا کہنا تھا کہ ایسا لباس مہم کا حصہ تھا جس کی بنا پر انھوں اسے زیب تن کرتے ہوئے تصاویر بنوائی ہیں۔واضح رہے مذکورہ تصاویر میں جسٹن بیبر کو سیاہ رنگ کے انڈرویئر میں ایک برہنہ خاتون کے مجسمے کے قریب کھڑے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کنڈل جینر نے تصاویر کے ہمراہ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے جسم کو انتہائی مختصر لبا س میں مختلف زاویوں سے دکھانے کو شش کی گئی ہے۔ مذکورہ برانڈ کی اشتھاری مہم میں جسٹن بیبر اور کنڈل جینر کے علا وہ کینڈرک لیمر، ٹوگز، ابی لی کرشا اور فیٹی ویپ بھی حصہ لیں گے