سنی لیون حقیقی زندگی بے حد سادہ اور معصوم ہیں‘ ملاپ زاویری

جمعہ 29 جنوری 2016 13:23

سنی لیون حقیقی زندگی بے حد سادہ اور معصوم ہیں‘ ملاپ زاویری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ فلمساز ملاپ زاویری آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”مستی زادے“ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔واضح رہے اداکارہ سنی لیون نے مستی زادے میں مرکزی کردار اداکیا ہے۔ملاپ زاویری نے مستی زادے کی تشھیر کے سلسلے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ حقیقی زندگی میں بے حد سادہ اور معصوم ہیں۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ سنی سادہ ، حسین ، سویٹ ، اناڑی ،پر سکون اور مزاحیہ شخصیت کی مالک ہیں۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ سنی مستی زادے میں دہرا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ایک کردار میں اداکارہ بولڈ جبکہ دوسرے میں معصوم شرارتی لڑکی کا کردار کرتی دکھائی دیں گی۔ملاپ نے بتایا کہ مستی زادے کی کہانی لکھنے سے قبل انھوں نے سنی کے شوہر ڈینئل ویبر سے ملاقات کی اور انھیں اپنے خیال کے متعلق آگاہ کیا جسے سن کر وہ بے اختیار قہقہے لگاتے رہے۔انکا کہنا تھا کہ سنی درحقیقت فلم میں معصوم کردار للی کا عکس ہیں۔یاد رہے سنی لیون کی مستی زادے جمعے کے روز نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔