ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس نے آسٹریلین اوپن کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 جنوری 2016 13:35

ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس نے آسٹریلین اوپن کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کی پارٹنر مارٹینا ہنگس نے آسٹریلین اوپن کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے میلبورن میں آسٹریلین اوپن کے فائنل میں چیک ریپبلک کی لوسی اور آندریا کو 6-7اور3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ یہ ثانیہ اور مارٹینا کا ویمن ڈبلز میں مسلسل تیسرا گرینڈ سلام ہے ۔