آسٹریلوی بلے بازوں سے خوفزدہ نہیں ہوں ، روی چندرن ایشون

جمعہ 29 جنوری 2016 14:21

آسٹریلوی بلے بازوں سے خوفزدہ نہیں ہوں ، روی چندرن ایشون

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29جنوری- 2016ء) بھارتی ٹیم کے سپنر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ آسٹریلوی بلے بازوں سے خوفزدہ نہیں ، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کروں گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینگروز بلے بازوں کے جارحانہ انداز سے گھبرانے والا نہیں، میں انہیں قابو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے میں نے پلان بھی تیار کر لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کینگروز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں اس کے ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کر کے ان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے اور میچ میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرنا ہو گا ۔ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹونٹی میں جمعےکو آمنے سامنے ہوں گی جب کہ مہمان بھارتی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہے ۔