18 سالہ نوجوان لڑکے نے مصری کے احراموں پر چڑھنے کے قانون کی خلاف ورزی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جنوری 2016 14:23

18 سالہ نوجوان لڑکے نے مصری کے احراموں پر چڑھنے کے قانون کی خلاف ورزی ..

مصر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2016ء): ایک 18 سالہ نوجوان نے مصری احرام پر چڑھ کر مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان اندریج مبینہ طور پر دن کی روشنی میں مصر کے ایک احرام پر چڑھ گیا۔ جنوری کے مہینے میں اندریج قاہرہ گیا جہاں اس نے 455 فٹ اونچے احرام پر چڑھائی کی۔ مصری قانون کے مطابق احرام پر چڑھنے کے نتیجے میں 3 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اندریج کا کہنا تھا کہ میں نے کسی قانون کی پرواہ کیے بغیر احرام پر چڑھنا شروع کر دیا، آغاز میں میں نے تیز تیز قدم بڑھائے تا کہ کوئی مجھے دیکھ کر میرا پیچھا نہ کرے اور نہ ہی مجھے نیچے اُتارنے کی کوشش کرے۔ اندریج نے بتایا کہ تھوڑا اُوپر جانے کے بعد زمین پر کھڑے لوگوں نے مجھے دیکھ لیا جس کے بعد پولیس نے بھی عربی زبان میں مجھے نیچے آنے کا کہا۔

(جاری ہے)

لیکن میں نے اپنے سوا کسی کی پرواہ نہیں کی۔ اندریج کا کہنا تھا کہ اونچائی پر پہنچنے کے بعد ایک احرام سے دوسرے احرام تک کا منظر نہایت دلکش تھا کہ اسے الفاظ میں بھی بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اندریج کے نیچے اُترنے پر مصری پولیس نے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر کے اندریج کو جانے دیا لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ اندریج کے پاس ڈیلیٹ ڈیٹا ریکور کرنے کا ایک سافٹ وئیر بھی موجود ہے۔ اندریج کا کہنا تھا کہ متعدد لوگوں نے مجھ پر غصہ کیا لیکن میں نے پرواہ نہیں کی کیونکہ میں نے کسی چیز کو تباہ نہیں کیا اور نہ ہی نقصان پہنچایا۔