پھلوں کی درآمد پر یکساں کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے

پارلیمانی پینل کی حکومت سے درخواست

جمعہ 29 جنوری 2016 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) ایک پارلیمانی پینل نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران اور افغانستان سمیت کسی علاقائی ممالک سے پھلوں کی درآمد پر یکساں کسٹم ڈیوٹی عائد کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ایف بی آر کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ مختلف ممالک سے درآمد شدہ مختلف پھلوں پر مختلف شرح کے ٹیکس عائد کئے جا رہے ہیں ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان نے کمیٹی کو بتایا کہ ایران سے پھلوں کی درآمد پر 35 فیصد ٹیکس قابل نفاذ ہے کمیٹی کو جمع کرائے گئے ایک تحریری جواب میں ایف بی آر نے دلیل دی ہے کہ مچھلی اور سبزیاں امپورٹ پالیسی آرڈر 2013 کے تحت آزادانہ درآمد کی جا سکتی ہیں ۔

مقامی پروڈیوسر کو تحفظ دینے کے لئے پھلوں پر زیادہ سے زیادہ 20 فیصد ڈیوٹی لگائی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :