شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک

جمعہ 29 جنوری 2016 14:32

شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راوٴنڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے و ن ڈے میچ سے قبل پاوٴں کی انجری کا شکار ہونے والے سابق کپتان شعیب ملک ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور ذرائع کے مطابق آج ہفتے کو ٹریننگ سیشن کے دوران آل راوٴنڈر کا فٹنس ٹیسٹ ہونے کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کیخلاف تیسر ا ون ڈے کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں محمد رضوان یا اسد شفیق پر ٹیم کے دروازے کھل سکتے ہیں۔