ویسٹ انڈیز بورڈ ورلڈ ٹی 20کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کیلئے کوشاں

جمعہ 29 جنوری 2016 14:33

ویسٹ انڈیز بورڈ ورلڈ ٹی 20کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کیلئے کوشاں

برج ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) جارح مزاج اوپننگ بلے بازکرس گیل اور آل راوٴنڈر آندرے رسل کی ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے ‘وہ بھارت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کے سلسلے میں مصروف ہیں جبکہ گیل اور رسل ٹی ٹونٹی کے خطرناک پلیئرز ہیں اور دونوں کا تجربہ بھی زیادہ ہے اسلئے دونوں کوا سکواڈ میں شامل کرنے پر غور جاریہے،تاہم حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کو میگا ایونٹ میں گروپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :