ہزارہ ڈویژن اوپن ایتھلیٹکس چمپئن شپ کا انعقاد

جمعہ 29 جنوری 2016 14:43

ہزارہ ڈویژن اوپن ایتھلیٹکس چمپئن شپ کا انعقاد

بفہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) ہزارہ ڈویژن اوپن ایتھلیٹکس چمپئن شپ کا انعقاد ہری پور کے علی رضا نے سال کے بیسٹ ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا 1500,800,400,200,100میٹر دوڑ کے علاوہ لانگ جمپ ، شارٹ پٹ ، ڈسکس اورجیولین تھروکے مقابلے ہوئے ۔ شایقین کی دلچسپی مہمانِ خصوصی DSOاحمد زمان ، اجمل خان او ر محمد اقبال نے انعامات تقسیم کئے ۔

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ٹھاکرہ سٹیڈیم مانسہرہ میں ہزارہ ڈویژن اوپن ایتھلیٹکس چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہریپور اور دیگر اضلاع سے درجنوں نوجوان اٹھیلیٹس نے حصہ لیا ۔ چمپئن شپ کا انعقاد ڈسٹر کٹ سپورٹس آفس مانسہرہ اور ڈسٹرکٹ اٹھیلیٹکس ایسوسی ایشن کے اشترا ک سے کیا گیا ۔ مہمانِ حصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان تھے جبکہ کے دیگر مہمان ِ میں سیاسی رہنما اجمل خان سواتی اور سردار محمد انور موجود تھے جبکہ آرگنائز میں صدر مانسہرہ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور صوبائی نائب صدر محمد اقبال ، محمد صادق، خالد جلال شاہ اور دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کو دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعداد ٹھاکرہ سٹیڈیم میں موجود تھی جنہوں نے بہت دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی ہری پور کے علی رضا ولد غلام رضا نے 100میٹر ، 200میٹر اور 300میٹر دوڑ میں اول جبکہ لانگ جمپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سال کے بیسٹ اتھیلٹ کی ٹرافی انعام اور اسناد اپنے نام کر لیں جبکہ 800میٹر اور 1500میٹر دوڑ میں محمد عزیر نے پہلے پوزیشن حاصل کی جبکہ ان دوڑوں میں تیمور احسان سردار خان ،عابد علی ، صورت گل ، جمال خان دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر نمایاں رہے اسی طرح شارٹ پٹ ، ڈسکس تھرو ، جیولین تھرو اور لانگ جمپ میں نور واحد ، فعد علی اور تیمور احسان اول نمبر پر رہے جبکہ اسلام گل ، جمال خان ، سردار خان اور علی رضا دوسری اور تیسری پوریشنز پر نمایاں رہے ۔

آخر میں مہمانان خصوصی نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات ، میڈلز ، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان اور سیاسی شخصیت اجمل خان سواتی کے اس موقع پر آرگنائزکی کارکلردگی اور محنت کو سراہا اور حسہ لینے والے ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایک مثبت سرگرمی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نشہ اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچتے ہیں اور مزید آگے بڑھنے کا جذبہ اور لگن پیدا ہوتی ہے ۔